ٹرمپ اور نواز شریف ایک جیسے ، پہلے ڈراتے پھر خود ڈر جاتے ہیں ، شیخ رشید

آصف زرداری کا ماسٹر پلان صدر پاکستان ہے، اعتزاز ، فرحت ، رضا ربانی اور خورشید شاہ زرداری کی گڈ بک میں نہیں،نواز شریف جیت کر بھی ہارے گا ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعہ 9 مارچ 2018 23:03

ٹرمپ اور نواز شریف ایک جیسے ، پہلے ڈراتے پھر خود ڈر جاتے ہیں ، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا ماسٹر پلان چیئرمین سینٹ نہیں صدر پاکستان ہے دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ شروع ہو چکی پاکستان میں سب سے بڑا کرپٹ معزز شمار ہوتا ہے ۔ نواز شریف جیت کر بھی ہارے گا ۔ ٹرمپ اور نواز شریف کی قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں پہلے دھمکی دیتے پھر ڈر جاتے ہیں ملک کو بچانا نااتنا ہی اہم ہے ۔

جتنا جمہوریت کو بچانا نواز شریف قومی اداروں سے لڑ رہا ہے اور وہ ’’میرے ہم وطنو‘‘ کو عوت دے رہا ہے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارا چار حلقوں میں تقسیم کر دیا ہم عدالت میں نہیں جائیں گے۔ آصف زرداری اداروں سے ٹکرائو کی طرف نہیں جانا چاہتے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اداروں کا ماسٹر پلان چیئرمین سینٹ نہیں بلکہ صدر مملکت ہے نواز شریف امیر المنونین بننے کے راستہ مین فوج کو رکاوٹ سمجھا جاتا ہے ۔

نواز شریف کی عقل ماتم کرنے کا دل کرتا ہے جو لوگ فوج کو اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی باتیں کرتے تھے وہ قوتیں خود نہیں لڑ سکتی اور ہتھیار گرا دیتے ہیں ۔ آج انہوں نے نواز شریف کو شیری دے دی ہے ۔ ’’جاپتر راوی داتا جاوی نہ آوی‘‘۔ نواز شریف اب معافی تلافی چاہتا ہے نواز شریف کو دیوار پر لکھا نظر آ رہا ہے میری سیاست ختم ۔ اعتزاز احسن سے اتفاق کرتا ہوں کہ نواز شریف چاہتا ہے کہ ’’میر ہم وطنوں ‘‘ مارشل لاء لگ جائے۔

ملک کو بچانا اتنا بھی اہم ہے جتنا جمہورت کو بچانا۔ دنیا میں کرپشن کے خلاف جنگ شروع ہے سوائے پاکستان کے یہاں پر جتنا بڑا چور ہے اتنا ہی بڑا معزز ہے۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور نواز شریف ایک ہی قسم کے بندے ہیں یہ پہلے ڈراتے ہیں پھر ڈر جاتے ہیں ۔ دونوں کو ناکام سیاست دان سمجھتا ہوں نواز شریف نے 40 سال میں اور ٹرمپ نے دو سال میں اپنے ملک کو تباہ کیا۔

میں ہر دفعہ عقلمندوں سے بات کرتا ہوں اعتزاز احسن ، فرحت اللہ بابر ، رضا ربانی اور خورشید شاہ زرداری کی گڈ بک میں نہیں ہیں پچھلے چھ مہینے سے زرداری رضا ربانی نے ملاقات کے لئے ٹائم مانگ رہے ہیں ۔ شہباز شریف کو بھی نواز شرفی آخر میں نقصان دے کر رہے گا۔ شہباز شریف سمارٹ آدمی ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا ہے پہلے بھی فوجیوں کو بے وقوف بنایا ہے اور اب بھی بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ نواز شریف اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتا ہے جہاں بھی ملک کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے فوج دوڑے چلی جا رہی ہے یہ محض تماشا دیکھتے رہتے ہیں ملک کے وزیر خارجہ گھٹیا باتیں کرتے رہتے ہیں اس سے ملک نہیں چلے گا ۔ ۔