عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے اور ملک کو مشکلات سے نکال، 5 سال قبل ملک سے بجلی غائب تھی ،ہم نے لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی اور سڑکوں کا جال بچھایا تاکہ کسانوں کو کھیت سے منڈی تک آسان رسائی حاصل ہو

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائدمحمد نواز شریف کا بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 23:00

عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے اور ملک کو مشکلات سے نکال، 5 سال قبل ملک ..
بہاولپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد وسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے اور ملک کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو بہاولپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال قبل ملک سے بجلی غائب تھی ،ہم نے لوڈ شیڈنگ سے نجات دلوائی اور سڑکوں کا جال بچھایا تاکہ کسانوں کو کھیت سے منڈی تک آسان رسائی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میرا دوسرا شہر ہے اور 2018 کے الیکشن کے بعد بہاولپور میں میٹرو بس چلائی جائے گی اوریہاں سے 6 رویہ موٹر وے لاہور تک جائے گی۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام ٹانگیں کھینچنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے 70 سالوں کو گزشتہ 70 سالوں سے بہتر بنانا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن، سینیٹر چوہدری سعود مجید، سینیٹرپرویز رشید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :