Live Updates

نواز شریف یا زرداری سے ہاتھ ملانے کا مطلب 21 سال کی سیاسی جد وجہد کو ختم کرنا ہے،ہم چئیرمین سینٹ کے لیئے نہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے نہ ن لیگ کو۔امید ہے پیپلز پارٹی بھی بلوچستان اور فاٹا کی حمایت کرے گی، عمران خان

خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے، ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے چیف جسٹس سے اپیل کروں گا کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ یہ نیشنل سیکورٹی کا ایشو ہے عام مسئلہ نہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 23:00

نواز شریف یا زرداری سے ہاتھ ملانے کا مطلب 21 سال کی سیاسی جد وجہد کو ختم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف یا زرداری سے ہاتھ ملانے کا مطلب 21 سال کی سیاسی جد وجہد کو ختم کرنا ہے،ہم چئیرمین سینٹ کے لیئے نہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے نہ نون لیگ کو۔ انہوں نے یہ بات بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فاٹا اور بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں احساس محرومی ہے لہذا بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہماری پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے اور سب نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جس کے بعد کور کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف فاٹا اور بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں احساس محرومی ہے لہذا بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سینیٹ ایک کی نفیڈریشن کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور فاٹا کے عوام نے پاکستان کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ،انہوں نے کاکہ جب سے پاکستان بنا ہے بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے چئیرمین سینٹ منتخب کرائے ہیں آج تک چئیرمین سینٹ کا عہدہ بلوچستان کو نہیں ملا۔

اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ سینیٹ انتخاب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر کی چئیرمین اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو ڈپٹی چئیرمین کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزپیپلز پارٹی کے دبائو میں نہ آئے۔ ہم نہ پیپلز پارٹی اور نہ نون لیگ کو ووٹ دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہاکہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسے ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپخٹون خوا پرویز خٹک، جہانگیرترین، اسد عمر اور دیگر رہنما فاٹا سینیٹرز سے ملاقات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی وفد بلوچستان اور فاٹا سینیٹرز سے اس فیصلہ پر کھڑا رہنے کا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم امید کرتے ہیں پیپلز پارٹی بھی بلوچستان اور فاٹا کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کا وزیرِ خارجہ 16 لاکھ روپے ماہانہ دبئی کی ایک کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے۔ کوئی سوچ سکتا ہے ہندوستان کا وزیرِ خارجہ کسی بیرون ملک کمپنی سے کام کرنے کی تنخواہ لے۔ چیف جسٹس صاحب سے اپیل کروں گا کہ وہ اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ یہ نیشنل سیکورٹی کا ایشو ہے عام مسلہ نہیں۔۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات