فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات ،ْسینیٹ کے انتخابات اور فاٹا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 9 مارچ 2018 22:57

فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات اور فاٹا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بھی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور بلوچستان کے امور زیر بحث آئے۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹرز ڈاکٹر قیوم سومرو، سلیم مانڈوی والا، سینیٹر سردار علی خان، پی پی پی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :