اسلام آباد ہائیکورٹ کی کینٹین میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:55

اسلام آباد ہائیکورٹ کی کینٹین میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان جل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء)اسلام آباد ہائیکورٹ کی کینٹین میں شارکٹ کے باعث آگ بھڑکنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اسلا م آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں واقع وکلاء کی کینٹین میں بجلی کا سرکٹ شاٹ ہونے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کینٹین کے ٹھیکہ ڈار نے بتایا کہ 10 لاکھ روپے کا سامان جل گیا ۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ راجا جواد عباس نے متاثرہ کینٹین کا دورہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا ۔