11مارچ کوراولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہو گا ،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ

جمعہ 9 مارچ 2018 22:43

11مارچ کوراولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہو گا ،پاکستان مسلم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ 11مارچ کوراولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہو گا راولپنڈی ڈویژن میں پوری مسلم لیگی قیادت اور تنظیمیں ایک جگہ موجود ہیںفوارا چوک میں راولپنڈی شہر کا عوامی سمندر آئے گا اور مخالفین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی عمران خان نے اپنے ممبران کو زرداری کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور نواز شریف سے سیاسی عدوات کی وجہ سے آج وہ اپنا ہر پتہ کھیل رہے ہیں ایک طرف زرداری کو کرپٹ کہا جا رہا ہے اور دوسری جانب اپنے سینٹروں کے ذریعے ان کی حمایت کی جا رہی ہے میاں نواز شریف پر سپریم کورٹ اور نیب کے فیصلوں کے باوجود مسلم لیگی کارکن اور ووٹرز آج بھی ان کے ساتھ ہیں مریم نواز کا میڈیا کنونشن مہم کامیابی سے ہمکنار ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنما محمد سلیم جٹ ،راجہ یاسر اسلم، مبارک حسین ،طاہر محمود ،زوالفقار خان ،سجاد حسین ، لالہ رمضان جانو ،ساجد جدون ،فہاد احمد ،محمد رفیق ،حاجی سعید ،ملک مشتاق ،پرویز اقبال ،محمد ندیم ،محمد شبیر ،افتخار احمد ،یونس خان ،شبیر احمد ،محمد وقار ،محمد عمران ،کامران احمد اور فدا حسین نے ریلوے کالونی میں یوتھ کنونشن رابطہ مہم کے سلسلے میں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا اور اعلانیہ جاری کیا کی11مارچ بروز اتوار دن گیارہ بجے تمام ساتھی جلوس کی شکل میں فوارا چوک روانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :