Live Updates

عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15مارچ کو سماعت کرے گا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:43

عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت کے خاتمہ کیلئے دائر درخواست الیکشن کمیشن سے مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15مارچ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے متنازعہ بیانات کے ساتھ پارٹی پالیسی کی بھی خلاف ورزی کی ہے لہذا عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست خارج کردی تھی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس کی سماعت آئندہ ہفتے کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات