نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

چنبہ ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میںچیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:28

نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کر کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

چنبہ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اورسینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ بتایاگیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ اگر ان عہدوں پر متفقہ امیدوار آتے تو بہتر ہوتا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی چیئرمین اور دپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے سلسلہ میں دیگر سیاسی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔