وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا میں گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرانے کی ہدایت

جمعہ 9 مارچ 2018 22:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا میں گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کی تما م ایجنسیوں کو گیس فراہم کرانے کے لئے فوری سروے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔زرائع کے مطابق گذشتہ روز فاٹا کے سینیٹر ز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں سینیٹرز نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے ۔سینیٹرز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کے اراکین کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے ہیں جبکہ فاٹا فنڈز کی عدم استعمال کی شکایا ت بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

سینیٹرز نے وزیر اعظم کے سامنے گورنر خیبر پختون خواکی شکایات اور نقیب محسود قتل کیس کا معاملہ بھی اٹھا یا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے فاٹا سینیٹرز کے تحفظات د ور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایت کی کہ فاٹا کے لئے مختص ترقیاتی فنڈکو بروقت استعمال میں لایا جائے جبکہ تمام ایجنسیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے سروے کرایا جائے ۔وزیر اعظم نے نقیب قتل کیس میں ملوث رائو انوار کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی جبکہ سینیٹر کو کل سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی دعوت بھی دی ۔