بہاولپور، نوازشریف کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے آنے والوں کی گاڑیوں سے شہر بھر گیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:22

بہاولپور، نوازشریف کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے آنے والوں کی گاڑیوں سے ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) قائدمسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے بہاولپور کے علاوہ دیگرشہروں اورمضافات سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی بہاولپورشہرکے باہر سے آنیوالے قافلے، بسوں ، ویگنوں کاروں پربہاولپورآئے ان کاروں، بسوں، ویگنوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ بہاولپور شہرکی کوئی سٹرک ایسی باقی نہ رہ گئی جس پرجلسہ میں آنیوالوں کی گاڑیاں پارک نہ ہوں اسٹیڈیم کے اردگرد کی سٹرکوں کے علاوہ ٹیکنیکل ہائی سکول، ایس ڈی ہائی سکول میں بھی گاڑیوں کی پارکنگ بنائی گئی تھی جو بھرچکنے پرگاڑیاں سٹرکوں کے دونوں طرف پارک کی جاتی رہیں جس سے سرکلرروڈ، حاصل پورروڈ، چوک فوارہ، عیدگاہ روڈ، ملتان روڈ کے علاوہ جنرل بس سٹینڈ کے اردگرد کی سٹرکیں ان گاڑیوں سے بھرگئیں جس سے شہریوں کوآمدروفت میں مشکلات کاسامنارہافریدگیٹ، یونیورسٹی چوک اوربس سٹینڈ سے آگے گاڑیوں کوجانے کی اجازت نہیں تھی اورلوگ پیدل جلسہ گاہ پہنچتے رہے۔

متعلقہ عنوان :