بہاولپور، نوازشریف کی بہاولپورآمد بحالی صوبہ بہاولپورکیلئے ریفرنڈم بن گئی

شہریوں کی بہاولپورصوبہ کے حق میں ریلیاں، مسلم لیگ سے ایفائے عہدکامطالبہ

جمعہ 9 مارچ 2018 22:22

بہاولپور، نوازشریف کی بہاولپورآمد بحالی صوبہ بہاولپورکیلئے ریفرنڈم ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) نوازشریف کی بہاولپورآمد بحالی صوبہ بہاولپورکیلئے ریفرنڈم بن گئی صوبہ بحالی کے حامیوں اورشہریوں کی بہاولپورصوبہ کے حق میں ریلیاں، مسلم لیگ سے ایفائے عہدکامطالبہ سابق وزیراعظم قائدمسلم لیگ ن نوازشریف کے بہاولپورمیں جلسہ کاپروگرام بناتوبہاولپورصوبہ بحالی کی تحریکوں نے اعلان کیاکہ چونکہ نوازشریف نے انتخابی مہم کے دوران بہاولپور کے عوام سے وعدہ کیاتھاکہ مسلم لیگ ن وفاق اورصوبہ میں اقتدار میں آگئی توبہاولپورصوبہ بحال کریگی لیکن انتخابات جیتنے اورحکومت میں آنے پرمسلم لیگ ن نے اپناوعدہ پس پشت ڈال دیاہے اورساڑے چارسال حکومت کرنے کے باوجود نوازشریف نے صوبہ بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے اس لئے نوازشریف کی آمد پرصوبہ بحالی کی تحریکیں احتجاج کریگی اورسیاہ جھنڈیوں سے ان کااستقبال کیاجائیگا اس سلسلہ میں صوبہ بحالی کی حامی سیاسی جماعتوں اوربحالی صوبہ کی تحریکوں نے پریس کلب بہاولپورمیں ایک پریس کانفرنس میں حکومت کونہ صرف صوبہ بحالی کاوعدہ یاددلایابلکہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایاقبل ازیں28 فروری کونوازشریف کے دورہ بہاولپورکاپروگرام تھاجسی9 مارچ تک موخر کردیاگیااور9 مارچ کونوازشریف کے بہاولپورمیں جلسہ کاپروگرام فائنل ہوا گزشتہ دوروز سے بہاولپورصوبہ کی حامی جماعتوں اورتحریکوں کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کرانے کاسلسلہ شروع ہوابہاولپورمیں صوبہ بحالی تحریکوں کے علاوہ جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی صوبہ بحالی کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالیں اورمسلم لیگ ن کی حکومت اوراکابرین وقائدین کواپناوعدہ یاددلایاگیااورمطالبہ کیاگیاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدے اورپارٹی منشورکے مطابق بہاولپورصوبہ بحالی کاوعدہ نبھائے نوازشریف کی آمد اورجلسہ سے خطاب تک صوبہ بحالی کے وعدہ کی یاددہانی کیلئے ریلیاں نکالی جاتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :