’’ میں خوشی سے تباہ ہونا پسند کروں گا بندوق سے تاریخ کے ہاتھوں مرنے سے ‘‘

آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس اس میں ایک میری والدہ جن کی دعائوں سے میں یہاں تک پہنچ سکا ، دوسری میری سیاسی ماں شہید بے نظیر بھٹو ہیں، رضا ربانی منصب آتے جاتے رہتے ہیں، آج میں آدمی کا کردار اس کے اصول اور جو پیغام جن کا میں اپنے آپ کو امین سمجھتا ہوں گردن کٹادو مگر اصولوں پر سودے بازی نہ کرو میرا وعدہ تھا جس تاریخ کو اس منصب سے ہٹوں گا اس تاریخ کو میں اپنے اس وقت کے اثاثہ جات کی تفصیل سامنے رکھوں گا، تاکہ ایک پبلک ڈاکو منٹ بن جائے اپنے موجوجودہ خراجات کی مکمل فہرست سینٹ سیکرٹریٹ کے حوالے کردی مجھے اس بات پر فخر ہوگا اگر میرانام دنیا کے ان چند سینٹروں کی فہرست میں شامل ہوسکے جنہوںنے بادشاہ کے سامنے سر کو تو کٹوا دیا مگر پارلیمان کی بالا دستی پر کمپرومائز نہیںکیا میں شکر گزار ہوں تمام پارلیمانی لیڈرز کا جن کے تعاون سے ہم نے اس ہائوس کو چلایا ،میں اب اپنے تمام احباب کی محبت عزت دینے پر شکر گزار ہوں میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں، سینٹ میں آخری خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 22:20

’’ میں خوشی سے تباہ ہونا پسند کروں گا بندوق سے تاریخ کے ہاتھوں مرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہمیں آج جس مقام پر کھڑا ہوں اس اس میں دو خواتین کا عمل دخل ہے۔ ایک میری والدہ ہیں جن کی دعائوں سے میں یہاں تک پہنچ سکا ، دوسری میری سیاسی ماں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں، منصب آتے جاتے ریتے ہیں، آج میں آدمی کا کردار اس کے اصول اور جو پیغام جن کا میں اپنے آپ کو امین سمجھتا ہوں گردن کٹادو مگر اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔

جمعہ کو سینٹ میں اپنے آخری خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ جب اس منصب کا حلف اٹھایا تھا تو پہلے سیشن میں غالباً جو سب سے پہلی چیزتھی وہ اپنے اثاثہ جات کا حساب رکھنا تھا، میرا وعدہ تھا جس تاریخ کو اس منصب سے ہٹوں گا اس تاریخ کو میں اپنے اس وقت کے اثاثہ جات کی تفصیل سامنے رکھوں گا، تاکہ ایک پبلک ڈاکو منٹ بن جائے،اپنے موجودہ اؔخراجات کی مکمل فہرست سینٹ سیکرٹریٹ کے حوالے کردی ،۔

(جاری ہے)

تین سالوں میں اصولوں ، آئین پارلیمان کی بالا دستی پر کمپرومائز نہیں کیا۔ آپ کو یاد ہوگا جس میں نے شکریہ کی تقریر کی تو میں نے کہا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہوگاکہ اگر میرانام دنیا کے ان چند سینٹروں کی فہرست میں شامل ہوسکے جنہوںنے بادشاہ کے سامنے سر کو تو کٹوا دیا مگر پارلیمان کی بالا دستی پر کمپرومائز نہیںکیا۔ آج ابتداء میں میں سمجھتا ہوں کہ آج ایک ایسا دن ہے جہاں بہت سے دوست ریٹائر ہو رہے ہیں اور بالخصوص سینیٹر حمزہ ہمارے لئے رول ماڈل رہے ہیں ۔

ہائوس میں سینیٹر الیاس بلور سب سے زیادہ کی مدت کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں جس طرح انہوں نے اصولوں پر کمپرومائز نہیں کیا۔ وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ میں ذاتی طور پر شکر گزار ہوں میئر آف دی ہائوس راجہ ظفر الحق کا جنہوںنے مجھے ہرقدم پر سپورٹ اور گائیڈ کیا۔ میں لیڈر آف اپوزیشن کا بھی شکر گزار ہوں جنہوںنے میری معاونت کی ۔ میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ میری معاونت کی ۔

میں شکر گزار ہوں تمام پارلیمانی لیڈرز کا جن کے تعاون سے ہم نے اس ہائوس کو چلایا اور اس کا ماحول اس کے سبب خوش رہا۔ سینٹ کے سیکرٹریٹ رومز میں جو اختیارات چیئرمین سینٹ کے پاس تھے ترمیم کرکے ان کو ہائوس بزنس کمیٹی کو منتقل کردیا میں شکر گزار ہوں 103سینیٹرز کا جن کے تعاون اور محبت کے بغیر ہم اس ہائوس کو امن کی شکل میں نہیں چل سکتے تھے۔

اس کرسی پر بیٹھ کر کئی دفعہ تلخی اور سختی سے بھی بات کی یہ اسلئے نہیں تھا کہ میں ایک درویش آدمی ہوں جسن نے اپنی خودی کو مارنے کی کوشش کی ہے۔ وہ اس لئے تھا کہ ہائوس احسن طریقے سے چل سکے ۔ ہم آئین کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں اگر ہم ہائوس کے اندر خواتین کی بالادستی کی بات نہیں کریں گے تو یہ ممکن نہیں ہوگا کہ ہم حقوق کی جنگ جیت سکیں۔

میں شکر گزار ہوںسیکرٹری سینٹ کا جنہوں نے جس امن طریقے سے ہائوس بزنس کمیٹی کے فیصلے اور سروس میںمیری معاونت کی میں ان کا شکر گزارہوں ۔ انور اور رابعہ کا ہائوس چلانے میں اہم کردار ہے۔ سینٹ کا شکر گزار ہوں ۔ جو کمیشنر کر دیکھتے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے سینیٹرز کی کارکردگی بہت بہتر ہوگئی ہے ۔ ایڈمنسٹریشن کے میجرحسین کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے بہت زیادہ دبائو برداشت کیا۔

میں سی ڈی اے کا شکر گزار ہوں ۔ سی ڈی اے نے شارٹ ٹائم میں گلی دستور کا کام مکمل کیا۔ میوزیم کی ریکارڈ مدت میں تیاری اور شہداء کی یادگار کی شارٹ ٹائم میں تیاری میں انہوں نے بہت کام کیا۔ این سی اے ، لوک ورثہ اور نسٹ کا لائبریری کی تزئین و آرائیش کرنے میں معاونت کرنے پر شکر گزار ہوں ۔ سینٹ کے گریڈ ایک سے لیکر پندرہ کے ملازمین کا خاص طور پر شکر گزار ہوں ۔

میں سمجھتا ہوں اس دور ۔۔ میں دونوں ایوانوں میں اچھے روابط رہے جس کے لئے سپیکر نیشنل اسمبلی اور سیکرٹریٹ کا شکر گزار ہوں۔ میں وزیر اعظم اور ان کی کیبنٹ کا تعاون کرنے پر شکر گزار ہون ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ درست ہے کہ پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہیے۔ اور پارلیمان بالادست ہے ۔ یہ بھی درست ہے کہ ادارے کو اپنی آئینی ؔحدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

او رسلسلے میں سینٹ میں میں نے اس پر اپنی رومنگ محفوظ کی ۔ میں آج اسکو شیئر کرنا چاہتا ہوں ۔ میری رولنگ 60صفحات پرمشتمل ہے۔ اگر 12کو میں نے حلف لیا اور ایوان میں رہا تو میں وہ دستاویز ضرور سینٹ کے سامنے رکھوں گا۔ کہ شاید کوئی واقعہ ہمارے سامنے آئے ۔ سینٹ نے ہمیشہ کوشش کی ۔زمین حقائق یہ ہے کہ فوج سٹیک ہولڈر ہے جب ہم اصل سیاست کی بات کرتے ہیں تو اس میں سٹیک ہولڈر کو ان ۔

۔ جس میں بھی دیکھنا چاہئے کہ ہم میں کیا ہوتا ہے ہم نے کوئی غلطی کی ہے جب میں یہ دیکھتا ہوں تو مجھے یہ بات سامنے نظر آتی ہے کہ پالیمان نے خود اپنی جگہ دی اور جب آپ اپنی جگہ دیں گے تو ۔۔ امر ہے کہ کوئی آپ کی جگہ دے گا۔ پالیمان کو pesolve کیا گیا پارلیمان کو SESPEND کیا گیا ہم نے قبول کیا ۔ پارلیمان کو Revive کیا گیا تو ہم نے اچھے کیوں کی طرح بستہ لیا اور واپس آ گئے ہم نے جگہ دی۔

اس دورانیہ کی قانون مانے ۔ اٹھورویں ترمیم کے اندر مشرف دور کا کوئی قانون ما دے مان نے Retisby نہیں کیا لیکن ہم نے ایک خلا بھی پیدا نہیں ہونے دیا ہم نے ڈے با ڈے ایکشن کور کیا سپریم کورٹ کی مجنمنٹس آئین کے آپ اتنے آرڈینس نہیں دے سکتے لیکن پارلیمان خاموش رہا پارلیمان کی بالا دستی کے لئے لازمی ہے کہ تمام قانون سازی پالیمان کے اندر کی جائے جب تک یہ ممکن نہیں ہوتا میری رولنگ موجود ہے حالی ہی میں ایک آرڈینس جاری ہوا جس پر ہمیں جواب مانگا تا ہم جواب نہیں آیا کیبنٹ کو سمجھنا ہو گا کہ وہ نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کو جواب دہ ہو ایہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے لئے طریقہ کار کو اور ججوں کے متعلق ماسوائے کلچر کے دونوں ہاؤسسز میںلانا تھا مگر اس پر علمدرآمد نہیں ہوا میں محسوس کرتا ہو ں کہ اگر پارلیمان کافی نہیں ہیں اور پھر پارلیمان کو خود قانون پاس کرنا ہو گا چاہئے کہ قانون اور دیگر تمام معاہدے دونوں ایوانوں کے پاس کروانے چاہئے آج بھی ایوانوں کی ا ندرونی کاروائی میں مداخلت ہوتی ہے یہاں سینیٹ الیکشن پر بہت ساری بات ہورہی ہے اگر ہم اس پہ نہیں با ت کریں گے تو مناسب نہیں ہوتا ۔

جس حقیقت تسلم کرنا پو گی میں تما م سیاسی جماعتوں کو دیا کروانا چاہتا ہوں کہ سینیٹ آف پاکستان نی20 مئی 2016 کو ایک رپورٹ آڈاپ کی تھی جو کمیٹی آف ہول کی تھی ۔ کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے عمل پہ بحث کی تھی اور اس کے بعد سامنے آنے والے طریقہ کار اور مرتب کر لے پارلیمانی کمیشن برائے الیکٹرول ریفارم کو بھیجا ۔ جس میں ہول کمیٹی کی قرار دادوں کو رد کر دیا تھا ۔

میں نہیں کہتا کہ یہ طریقہ کار ہم نے دیا تھا۔ بہترین الیکشن وہ شفاف طریقہ کار تھا۔ اگربیلٹ پیپر پر ووٹر کا نام ڈال دیا جائے تا کہ اگر پارلیمنٹرین کو اس بات کا شق ہو کہ ممبر نے پارٹی کے مینڈیٹ کے مطابق ووٹ نہیں دیا تو وہ الیکشن کمیشن کو ۔۔ ووٹ دیکھنے کی درخواست کر سکے ۔ اور اگر میرے خلاف کارروائی کی ہے تو ہم نے اس کی بات کی تھی کہ ممبر کو سزا دکا اختیار ہونا چاہئے لیکن تسلی بخش سوال پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے نہیں آیا ۔

تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس کو رد کیا میں ابھی بھی سمجھتا ہوںکہ ڈائر یکٹ سینیٹ الیکشن مسئلے کا حل نہیں ہے سینیٹ کے خالقوںکے پیچھے ان کا فلسفہ تھا۔ کہ صوبائی اسمبلی میں جتنے بھی رائے دہندگان آئے ہیں ان کو نمائندگی ہے ۔ کوئی ۔۔ کوئی ریجنل گروپ اس کو محسوس نہ کرے کر وہ وفاق میں حصہ دار نہیں ہے ۔ یہ فلسفہ تھا۔ الیکشن اگر ڈائریکٹ سینیٹ الیکش کر دیے تو بعد پھر فوٹو کاپی کے کر نیشنل اسمبلی کا رزلٹ سینیٹ میں لاگو کر دیا جائے گا ۔

اس طرح ۔۔ یا چار یارکیاں ہی رہ جائیں گی میں کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے امید ہے کہ میرا دورانیہ کی 73 روسنگز میں سے 3 ۔۔ پر عمل اور بعد کروائیں گے تو وہ میں خود کو کامیاب سمجھے گے ۔ صوبوں اور وفاق کو مصروفیات پھر برابری سطح پر حقوق دینے اس بات کو نفیس بنانا کسی کو سی سی آئی کا سیکرٹریٹ فوری طور پربننے اور اس سیکرٹریٹ نے بنے جو آئی پی سی وزارت کے ماتحت ہو بلکہ کیبنٹ طرز ای سی آئی کا سیکرٹریٹ ہو کیونکہ کیبنٹ کا متبادل سی ٹی آئی ہے ۔

سینیٹ کا کام وا چ ڈاگ کا ہے ۔ وہ سی سی آئی کی قانون سازی بجھوائے۔ این آف سی ایوارڈ بابت تیسری رولنگ میں بین القوامی ڈونر کو کردار کو نکالنا تھا جس پر 2 ماہ کا وقت دیا گیا تھا مجھے امید ہے کہ آئندہ میرے باز آنے والے اس معاملے کو ٹھیک کریں گے ۔ میں اب اپنے تمام احباب کی محبت عزت دینے پر شکر گزار ہوں میں میڈیا کا بھی شکر گزار ہوںآخر میں اپنی بات بھٹو لکھی ہوئی اس بات پر ختم کرتا ہوں ۔ میں خوشی سے تباہ ہونا پسند کروں گا بندوق سے تاریخ کے ہاتھوں مرنے سے ۔