سربراہ وکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستاربروز اتوار حیدرآباد کا دورہ کرینگے ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

جمعہ 9 مارچ 2018 22:20

سربراہ وکنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی رابطہ مہم کا آغاز حیدرآباد سے کیا جائیگا اس سلسلے میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار 11مارچ بروز اتوار رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ حیدرآباد کے لئے روانہ ہونگے ۔

حیدرآباد کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندہ گان اور تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرینگے ، اس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندہ گان اور تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کے ہمراہ حیدرآباد شہر کا دورہ کریں گے اور عوام سے ملاقات کرینگے ۔