آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات

سینیٹ انتخابات اور فاٹا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:03

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے جمعہ کے روز سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات اور فاٹا کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بھی سابق صدر زرداری اور پی پی پی چیئرمین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور بلوچستان کے امور زیر بحث آئے۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹرز ڈاکٹر قیوم سومرو، سلیم مانڈوی والا، سینیٹر سردار علی خان، پی پی پی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :