اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہوجائیگا ،پرامن پاکستان پرامن افغانستان کی بغیرناممکن ہے، اسفندیار ولی خان

جمعہ 9 مارچ 2018 22:03

اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہوجائیگا ،پرامن پاکستان پرامن ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہوجائیگا ۔پرامن پاکستان پرامن افغانستان کی بغیرناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سرکی ٹیٹارہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر ارشدعبداللہ،شکیل بشیر عمرزئی اجمل خان،اور سیاب انعام نے بھی خطاب کیا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سینت الیکشن میں پیسوںکے لین دین پر صوبوں کے عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی خارجہ پالیسی ایسی ہو تو حالات اسی طرح رہینگے۔ انڈیا میں کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے دونوں ممالک کو خلوص نیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پرامن افغانستان اورپرامن پاکستان ایک دوسرے کے مفاد میں ہے اس لئے پرامن پاکستان پرامن افغانستان کے بغیر ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف نوازشریف کو بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر نااخل کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف کے پی کے میں کھے عام کرپشن پر خاموشی اختیار کرگئی ہے۔پشاور میں جنگلہ بس اپنے کمیشن کیلئے بنایا جارہا ہے۔نیب سے درخواست ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کی حقانی مدرسے کو اٹھاون کروڑ روپے دینے کی بجائے ہرمدرسے کو پچاس پچاس لاکھ روپے دینے چاہیے تھے۔

عسکریت پسندوں نے پختونوں اور مسلمانوں کا خون بہایا اور عمران خان ان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔پانچ سال گزرنے کے قریب ہے مگر حکومت کی کوئی خاص میگا پراجیکٹ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی نظریں اور توقعات اے این پی سے وابستہ ہے اور آئندہ ہونے والے انتخابات میں اے این پی کلین سویپ کریگی۔