الیکشن کمیشن اس مہینے کے آخر میں تمام ضلعی دفاتر میں ڈسپلے سنٹرز پر 10 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز کی غیرسرکاری انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا

جمعہ 9 مارچ 2018 22:01

الیکشن کمیشن اس مہینے کے آخر میں تمام ضلعی دفاتر میں ڈسپلے سنٹرز پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن اس مہینے کے آخری ہفتے تمام ضلعی الیکشن کمشنر دفاتر میں ڈسپلے سنٹرز پر 10 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز کی غیرسرکاری انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا۔ملک بھر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں ضلعی دفاتر میں 70 لاکھ سے زائد اہل ووٹرز کا اندراج مکمل کیا گیا ہے۔وفات پانے والے 8لاکھ سے زائد ووٹرز کے نام فہرست سے نکالے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لوگ ڈسپلے سنٹرز، رجسٹریشن دفاتر اور نظرثانی کرنے والے دفاتر میں اپنے ووٹ کا اندراج، اخراج اور درستگی کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :