نبی کریمﷺکی اطاعت میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے،علامہ ثاقب رضا مصطفائی

جمعہ 9 مارچ 2018 22:01

نبی کریمﷺکی اطاعت میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے،علامہ ثاقب رضا مصطفائی
راولپنڈی 9 ۔ مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء)ممتاز سکالرعلامہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا ہے نبی کریم ﷺ کی اطاعت میںدنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ماہانہ درس قرآن کی منعقدہ محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ حقوق العباد پر سب سے زیادہ زوردیا گیا ہے اگرحضورﷺکے فرمان عمل کریں گے توکامیابی ہی کامیاب ہے۔علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے کہا تمام مسلمان یکجا ہوکرطاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں۔