وہ دن دور نہیں جب فاٹا اور خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک پولیو فری بن جائیگا،گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 9 مارچ 2018 21:57

وہ دن دور نہیں جب فاٹا اور خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک پولیو فری بن جائیگا،گورنرخیبرپختونخوا
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اس امر کوخوش آئند قرار دیا ہے کہ فاٹا پولیو خاتمہ قریب تر ہوتا جارہا ہے اورگذشتہ دوسال کے دوران کوئی پو لیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب فاٹا اور خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک پولیو فری بن جائیگا۔ وہ جمعہ کے روز گورنرہاوس پشاورمیںفاٹا پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میںانسداد پولیوکیلئے ، نیشنلایمرجنسی آپریشن سینتر کوارڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم ،کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹامحمد زبیرخان،سیکٹری سوشل سیکٹر یوسف رحیم،کمشنرز،تمام پولٹیکل ایجنٹس، ایجنسی سرجنز،عالمی ادارہ صحت، یونیسف، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن، روٹری انٹرنیشنل اور محکمہ صحت فاٹاکے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹانے انسدادپولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔گورنر نے ہدایات جاری کی کہ انسداد پولیومہم کومزید موثربنانے کیلئے رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کے لیے حکمت عملی پر توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایجنسیوں ، متعلقہ ضلعوں، اور بارڈر کے پار افغان پولیو ٹیموں کے ساتھ روابط میں بہتری اورتسلسل پر توجہ دینا ہوگی۔

گورنر نے اس امرکی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم کیلئے تسلسل کیساتھ موثراقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک کامستقبل محفوظ بنایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا،خیبرپختونخوا اورپاکستان سے پولیو کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گورنرنے فاٹاسے پولیو کے خاتمے میں محکمہ صحت فاٹا،انسداد پولیوٹیموں اورسیکورٹی فورسز کے کردار کو سراہااور ہدایت کی اس کامیابی کو برقراررکھنے کیلئے مزید موثراقدامات اٹھائے جائیں۔ گورنرنے پولیوکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے تعاون کوبھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :