فیصل آباد،مولانا فضل الرحمان کی ہدایت ، علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین شام ‘‘منایا گیا

شام کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید احتجاج ، مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں

جمعہ 9 مارچ 2018 21:39

فیصل آباد،مولانا فضل الرحمان کی ہدایت ، علماء کونسل کی اپیل پر ملک ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) جمعیت علما اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت ، علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین شام ‘‘منایا گیا اور شام کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا اور مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں حکومت پاکستان شامی مسلمانوں کی ہر ممکن امداد کیلئے عملی اقدامات کرے۔

شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کااقوام متحدہ اور او،آئی ، سی کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ روس،ایران،امریکہ کو غیرجانبدار رہتے ہوئے شام میں مداخلت سے باز رہنا چاہئے۔شام میں لگی آگ پر قابو نہ پایا گیا تو یہ آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔پاکستان،ترکی اور سعودی عرب کو شام میں قتل وغارت گری رکوانے کیلئے اپنا قائدانہ کردار اداکرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے عالم اسلام کومتحد ہونا ہوگا۔ جبکہ جمعیت علما اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ملک بھر میںشام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے ا حتجاجی مظاہرے کئے گئے ،جمعیت علما اسلام فیصل آباد کے جنرل سیکٹری مفتی فضل الرحمن ناصر ۔تحصیل امیر مولانا رضوان فضل تحصیل جنرل سیکٹری حافظ محمد عرفان ، حاجی بابو خاں ضلعی ناظم اشفاق انقلابی صوفی اعجاز قاری عبدالمنان غنی مولانا عبد الواحد قاسمی ودیگر نے کہا کہ مظلومین شام شامی مسلمانوں پہ سفاکانہ مظالم کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،یورپ وفرانس میں ایک پٹاخہ پھوٹنے پہ بھی اکھٹی ھونے والی اقوام متحدہ کو شام میں سفاکانہ مظالم نظر کیوں نھیں آ رہے ، جمعیت علما اسلام فیصل آباد سٹی کے زیر اہتمام مدنی مسجد غلام محمد آباد سے چوک رضاآباد تک احتجاجی مظاھرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی ناظم عمومی مفتی فضل الرحمن ناصر اور تحصیل امیر وناظم عمومی وعلما کرام کریں کارکنان جمعیت اور اھلیان علاقہ فیصل آباد کثیر تعداد میں شریک ھوں گے۔

یہ بات علماء کونسل (قاسمی) کی اپیل پر ’’یوم یکجہتی مظلومین شام‘‘ کے موقع پر ملک بھر میں علماء،خطباء،آئمہ مساجد نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ہونے والے مظالم پر عالمی اداروں کو جو کرداراداکرنا چاہئے تھا وہ نہیں کیا جارہا ۔

شام میں بے گناہ مسلمانوں کی تڑپتی لاشیں مسلم حکمرانوں کی مدد کی منتظر ہیں۔ شامی مسلمانوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ شام کے شہر غوطہ میں عورتوں ،بوڑھوں، معصوم بچوں اور بچیوں کے بے رحمانہ قتل کیخلاف عالم اسلام کومشترکہ آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کونسل ظلم کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء (کمالیہ)،پیر جی خالد محمود قاسمی(فیصل آباد)،پیر ثناء اللہ حسینی(راولپنڈی )، حافظ شعیب الرحمن قاسمی(لاہور)، مولانا ذو الفقار احمد (اسلام آباد)، مولانا یار محمد عابد (بہاولنگر)، علامہ شبیر احمد عثمانی،مفتی حفظ الرحمن بنوری (فیصل آباد)،حافظ محمد شعبان صدیقی ( دیپا لپور) ،مولانا محمد مشتاق لاہوری نے جامع مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شامی مسلمانوں پر ظلم وستم کی انتہا ہوچکی ۔

اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور عالمی اداروں کو شام میں مظلوم مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں اپنا کردار اداکریں۔ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شاہ نواز فاروقی نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے برما میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور اب شام میں بے گناہ شہریوں کا ناحق خون بہایا جارہا ہے۔ عالمی برادری کا کردار ہمیشہ جانبدارانہ رہا ہے ۔

جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئی قراردادوں میں عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ برما،شام،عراق،فلسطین ،کشمیر سمیت جہاں بھی مسلمان ظلم وزیادتی کا شکار ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان ،ترکی ،سعودی عرب اور عالمی اسلامی عسکری اتحاد کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ جمعہ کے اجتماعات میں شامی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں؂؂

متعلقہ عنوان :