7سالوں میں ملک کے ساتھ جو ہوا اس سے بغاوت کرتا ہوں ، نواز شریف

پچھلے چار سالوں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا، کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے لیکن (ن) لیگ اور نوازشریف نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیئے، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، بجلی واپس لے آئے، ہمیں ناز ہے ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے، سابق وزیراعظم نوازشریف بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب پرقربان ہے،دوبارہ اقتدار میں آئے توکوئی بے گھر نہیں رہے گا،وعدہ کریں کہ میرے قدم سے قدم ملاکرچلیں گے ، آئندہ کسی کوبھی ووٹ کوروندنے کی اجازت نہیں دیں گے، بہاولپور میں بھی میٹرو چلائینگے ، جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 21:32

7سالوں میں ملک کے ساتھ جو ہوا اس سے بغاوت کرتا ہوں ، نواز شریف
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ پچھلے 70 سالوں سے ملک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے بغاوت کرتا ہوں،پچھلے چار سالوں میں مخالفین نے کچھ کرنے نہیں دیا، کبھی دھرنے، جلسے جلوس اور کبھی عدالتوں میں گئے لیکن (ن) لیگ اور نوازشریف نے پاکستان کے بڑے بڑے مسائل ختم کردیئے، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، بجلی واپس لے آئے، ہمیں ناز ہے ہم نے ملک کے بڑے مسائل ختم کردیئے،نوازشریف بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب پرقربان ہے۔

دوبارہ اقتدار میں آئے توکوئی بے گھر نہیں رہے گا،وعدہ کریں کہ میرے قدم سے قدم ملاکرچلیں گے اور آئندہ کسی کوبھی ووٹ کوروندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بہاولپور میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور نے نئی تاریخ رقم کردی،جذبہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ توالیکشن سے پہلے ہی الیکشن اور ریفرنڈم ہوگیاہے۔اگست 2018ئ سے پہلے ہی بہاولپور نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

2018ئ میں الیکشن بھی ہوگا اور ریفرنڈم بھی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین نے چاربرسوں میں ہمیں کام نہیں کرنے دیا۔گزشتہ چارسالوں میں دھرنوں اور عدالتوں سے گزرے ہیں۔مسلم لیگ ن نے عوام کے بڑے مسائل حل کردیے ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی۔ہم بجلی لیکرآئے روشنیاں بحال کردیں۔آج صرف ٹیوب ویل نہیں بلکہ بجلی اور کھاد سستی مل رہی ہے۔دہشتگردی اور مہنگائی کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے۔

پاکستان میں امن قائم کیا ہے۔کھیتوں تک سڑکیں بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اب جب بھی آپ لاہور جائیں گے توآپ کو چھ روریہ موٹروے لاہور لیکر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی یاکسی بھی جماعت کانام لیں کسی نے موٹروے بنائی ہی کسی نے بجلی کے کارخانے لگائے ہوں یا کسی نے دہشتگردی کاخاتمہ کیا ہو انہوں نے کہاکہ مجھے شہباز شریف نے خرید لیا ہے۔

آئندہ الیکشن میں بہاولپور میں بھی میٹرو بس بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی توچھٹی کروا دی اگرتنخواہ لے لیتا توپھر کیا ہوتا مجھے کہا گیا کہ آپ وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ہو اور اب پارٹی صدارت سے بھی نااہل ہو۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب پرقربان ہے۔دوبارہ اقتدار میں آئے توکوئی بے گھر نہیں رہے گا۔

انہوں نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 70سالوں کی پالیسیوں سے جوہوتارہامیں اس سے بغاوت کرتاہوں۔اب کسی کوووٹ پرڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔پاکستان اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا۔جب تک سترسالہ تاریخ تبدیل نہیں ن کریں گے۔ہمارے اگلے 70سال پچھلے ستر سالوں سے بہتر ہونے چاہئیں۔نوجوان بچوں کومایوس نہیں ہونے دوں گا۔انشائ اللہ آپ کاحق دلاؤں گا۔

ملک میں ناانصافی اور ظلم کاخاتمہ کردیں گے۔قائد ن لیگ نے کہاکہ وعدہ کریں کہ میرے قدم سے قدم ملاکرچلیں گے اور آئندہ کسی کوبھی ووٹ کوروندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ستر سالوں سے ووٹ کوپاؤں تلے روندا گیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت بڑا معرکہ مارا ہے، کسی اور پارٹی کا نام لیں، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور کسی بھی پارٹی کا نام لیں، کسی نے کبھی کوئی موٹروے بنائی کیا کسی نے اتنے بجلی کے کارخانے لگائی کیا کسی نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا یہ سب ٹانگیں کھینچنے والے لوگ ہیں، ان کی ٹانگیں اب عوام نے کھنیچنی ہیں۔