عمران جس طرح زرداری کی جھولی میں گرے قوم سب جانتی ہے ، پرویز رشید

نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ،اکثریت پر اقلیت کا تسلط کا نقصان پاکستان پہلے بھگت چکا ہے ، رہنما (ن) لیگ

جمعہ 9 مارچ 2018 21:19

عمران جس طرح زرداری کی جھولی میں گرے قوم سب جانتی ہے ، پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید نے کہا ہے کہ قوم سب جانتی ہے ۔ عمران خان جس طرح زرداری کی جھولی میں گرے ،سب کو معلوم ہے مگر نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے ہتھکنڈے ناکام ہونگے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثریت پر اقلیت میں بدلنے کے ہتھکنڈے قوم دیکھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اکثریت پر اقلیت کے تسلط کا نقصان پاکستان پہلے بھگت چکا ہے۔ سیاسی میدان میں لڑنے کے بجائے پراسرار کھیل ملکی مفاد میں نہیں، یہ سب گیمیں نواز شریف کو دیوار سے لگانے کیلئے کھیلی جارہی ہیں۔ مگر یہ سب ہتھکنڈے ناکام ہونگے۔ انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان زرداری کو ہر وقت بُرا بھلا کہتا تھا مگر اب خود اس کی جھولی میں جا بیٹھا ہے ، پوری قوم اس ٹوپی ڈرامے کو سمجھتی ہے۔ /شکیل)