ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرنیوالے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں‘شہبازشریف

3 میں اقتدار سنبھالا تو عوام کو 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامناتھا،سابق حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کیلئے صرف زبانی جمع خرچ کیا ہماری حکومت نے توانائی منصوبوں کو تیز رفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا، لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے‘ دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کیںلیکن اپنے صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 9 مارچ 2018 20:27

ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے اور قومی وسائل کی لوٹ مار کرنیوالے پہلے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا گیا ہے، 2013 میں جب اقتدار سنبھالا تو عوام کو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑتا تھا، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا، ہماری حکومت نے توانائی منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا ہے اور اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے، توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں۔ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے سے صنعتی ترقی کا عمل تیز ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائیں لیکن اپنے صوبے میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

74 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے دعویدار اس بجلی کو عوام کے سامنے بھی لے کرآئیں۔انہوں نے کہا کہ ان سیاسی عناصر کی رکاوٹوں کے باوجود بجلی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ان عناصر نے توانائی سمیت مفاد عامہ کے ہر منصوبے میں تاخیر کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال منصوبے نے رفتار کے حوالے سے دنیا میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اورچین میں بھی اتنی پیداواری گنجائش کا منصوبہ اتنی جلدی مکمل نہیں ہوا اوراس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف دنیا بلکہ چین کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے کیونکہ دنیا کی تاریخ میں 1320 میگاواٹ کا منصوبہ اتنے مختصر وقت میں مکمل نہیں ہواجبکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے قوم کو اندھیروں سے نکالاہے اور محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو بیدردی سے لوٹا گیا ہے اور قومی وسائل لوٹنے والے آج کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرتے ہیںجبکہ دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اوردھرنے دے کر پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا اور ملک کو تباہی کے دہانے پرلاکھڑا کیا تھا۔

ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں اور بیدردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جتنی محنت کے ساتھ توانائی منصوبوں کو مکمل کیاہے اس کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہوچکا ہے او رہر شعبہ کے لئے وافر بجلی موجود ہی- انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے دن سے ہی توانائی بحران کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنایا اور یہی وجہ ہے کہ آج ہزارو ں میگا واٹ کے بجلی کے کارخانے کامیابی سے چل رہے ہیںاور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جارہاہی-

متعلقہ عنوان :