قصور، حکومتی پابندی کے باوجود کھلے پٹرول اور ایل پی جی گیس کی فروخت کا دھندہ عروج پر ،سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 9 مارچ 2018 18:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) قصور اور گردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجود کھلے پٹرول اور ایل پی جی گیس کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے ،خطرناک سانحہ کو کھلی دعوت دی جارہی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود قصور اور گردونواح میں مختلف چوراہوں اور مین شاہراہوں پر بوتلیں رکھ کر کھلے پٹرول کی فروخت جاری ہے وہی اور دکانوں میں غیر قانونی ریفیلنگ کرکے ایل پی جی کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی سے یہ دھندہ دن بد ن بڑھتا جارہا ہے متعدد مرتبہ ان وجوہات کی وجہ سے حادثات پیش آچکے ہیں جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے لیکن ان ڈیلروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور ذمہ داران ادارے ان دکانداروں سے منتھلی وصول کرکے چپ سادھے ہو ئے ہے اس خطرناک صورت حال پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او قصورسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :