ایم کیوایم کےسینیٹرطاہرمشہدی کا سینیٹ رکنیت سےمستعفی ہونےکا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 16:51

ایم کیوایم کےسینیٹرطاہرمشہدی کا سینیٹ رکنیت سےمستعفی ہونےکا اعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) : ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹرطاہر حیسن مشہدی سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہوگئے، طاہر مشہدی نے چیئرمین سینٹ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹر طاہرمشہدی نے متحدہ کی قیادت پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر مشہدی نے پارٹی قیادت میں اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ طاہرحیسن مشہدی نے کہا کہ ایم کیوایم سے نچلے طبقے کی نمائندگی کی توقع نہیں ہے۔اقتدار کیلئے دست وگریبان دونوں گروپ لالچی ہیں۔غریب گھرانوں سے پارٹی میں شامل ہونے والے آج اقتدارکیلئے دست وگریباں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے محب وطن، تعلیم یافتہ اورمہاجرعوام کا نمائندہ اور2 بارسینیٹرہونے پرفخرہے

متعلقہ عنوان :