پیپلزپارٹی کےنومنتخب سینیٹررضاربانی نےسینیٹ کی نشست چھوڑنےکی تیاری کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 16:41

پیپلزپارٹی کےنومنتخب سینیٹررضاربانی نےسینیٹ کی نشست چھوڑنےکی تیاری ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تیاری کرلی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نومنتخب سینیٹررضا ربانی کومنانے کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے رضا ربانی سے متعلق تحفظات کااظہار کیا تھا۔

جس کے باعث رضاربانی کابطور سینیٹر حلف نہ لینے کاامکان ہے۔تاہم پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت رضاربانی کومنانے میں مصروف ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ،سینیٹ کی نشست چھوڑنے کوتیار ہوں۔پیپلزپارٹی کے نومنتخب رضا ربانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے کے باوجود اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :