سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مراعات کے حق دار ہیں ،ْ

بلٹ پروف گاڑی دینے کی درخواست مسترد

جمعہ 9 مارچ 2018 16:28

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری مراعات کے حق دار ہیں ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے افتخار چوہدری بلٹ پروف گاڑی کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری بھی صرف ججز پینشن آرڈر کے تحت ملنے والی مراعات کے حقدار ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی تھی۔ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے بلٹ پروف گاڑی دینے کے سنگل بنچ کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے تمام فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ کرنے کیلئے کیس سنگل بنچ کو واپس بھجوایا تھا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوبارہ کیس سننے سے معذرت کی تھی جس پر معاملہ نئے بنچکو بھجوایا گیا ،ْجسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو سنایا گیا۔