سعودی عرب میں داعش سے تعلق ہونے پر2شامی باشندوں کو 11 برس قید

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 9 مارچ 2018 15:35

سعودی عرب میں داعش سے تعلق ہونے پر2شامی باشندوں کو 11 برس قید
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2018ء)  سعودی فوجداری سماعت کی ابتدائی عدالت نے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے پر 2 شامی باشندوں کو 11 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق سزا کا نفاذ اس وقت سے ہوا گا جب انہیں روز اول گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں مجرموں کے قبضے سے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے کا مواد پیش کیا گیا جس کا انہو ں نے اقرار کیا ۔

دونوں مجرموں کو 3 برس قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے ان کے خلاف تفتیش کی جس میں ثابت ہوا کہ دونوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ انکے قبضے سے برآمد ہونے والا موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں محفوظ فائلوں میں دہشتگرد تنظیم سے متعلق دستاویز ات محفوظ تھیں ۔ عدالت میں اس بات کا بھی ثبوت فراہم کیا گیا کہ دونوں مجرم مملکت میں تخریب کاری کا نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے کوشاں تھے اور اپنے گروہ میں اضافے کے لئے دیگر لوگوں سے رابطہ رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر قیام کرنے کے جرم میں عدالت نے ان پر 10 ، 10 ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا جو قانون محنت کی شق 229 کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے ۔ مقدمے کے دوران یہ بھی ثابت ہوا کہ مجرم منشیات کے عادی تھے انکے قبضے سے چرس بھی برآمد ہوئی تھی جس پر انہیں 79 کوڑوں کی بھی سزا دی سنائی گئی۔ سزا مکمل کرنے کے بعد دونوں مجرموں کو ملک بدر کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :