وائی فائی ڈیوائس بند کرنے پر بھارتی شخص نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 مارچ 2018 14:20

وائی فائی ڈیوائس بند کرنے پر بھارتی شخص نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2018ء) : آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال پچھلے دور کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقہ میں ایک 23 سالہ خاتون نے گھر میں موجود وائی فائی ڈیوائس بند کر دی۔ وائی فائی ڈیوائس بند کرنے پر طیش میں آکر مذکورہ خاتون کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی دادی نے ایک شکایت درج کی جس میں بتایا گیا کہ شوہر کے تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کا نام عمر ہے، جسے آئی پی سی کے سیکشن 324، 341 اور 498 کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آدھی رات کو وائی فائی کی ڈیوائس بند کرنے پر میرے شوہر نے بے تحاشا تشدد کا نشانہ بنایا۔ میرے شوہر نے مجھے سر، چھاتی اور گردن پر مارا۔ جبکہ میرے کان اور آنکھوں کے پاس بھی تھپڑوں کی بارش کی۔

متعلقہ عنوان :