امریکہ میں شدید برفانی طوفان‘نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

متعدد ریاستوں میں برفباری کے باعث متعدد پروازیں معطل ، سکول بند کر دیئے گئے‘10لاکھ افراد بجلی سے محروم

جمعہ 9 مارچ 2018 13:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ مختلف حصوں میں ایک فٹ برف نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ متعدد پروازیں ملتوی ہوگئیں، سکول بند ہوگئے، دس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔امریکا میں مارچ میں ایک اور برفانی طوفان آگیا، نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں زندگی منجمد ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اکیانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور ریاستوں بوسٹن، نیو جرسی، کنیٹی کٹ میں سڑکوں پر جمع ہونے والی برف نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔نیویارک میں میٹرو ریلوے ٹھپ ہو گئی، درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر کا شکار ہیں، تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور دس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :