عاصمہ جہانگیر کا ایک اور اعزاز

برطانوی ہائی کمیشن نے عاصمہ جہانگیرکےنام سےاسکالرشپ کااعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 23:35

عاصمہ جہانگیر کا ایک اور اعزاز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):عاصمہ جہانگیر کا بعد از وفات ایک اوراعزاز،برطانوی ہائی کمیشن نے عاصمہ جہانگیرکےنام سےاسکالرشپ کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر 66سال کی عمر میں 11فروری کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔عاصمہ جہانگیر کی ساری زندگی آمریت کے خلاف لڑتے لڑتے گزر گئی ۔ہر طرح کے الزامات برداشت کئیے، دشنام طرازیوں کا سامنا کیا مگر حق کو حق کہنے سے باز نہ آئیں۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر حق سچ کی ایک آواز تھیں جو ہمارے گھٹن زدہ معاشرے میں جرات کا استعارہ بن گئیں۔انکی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔عاصمہ جہانگیر کا بعد از وفات ایک اوراعزاز،برطانوی ہائی کمیشن نے عاصمہ جہانگیرکےنام سےاسکالرشپ کااعلان کردیا۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ پہلی اسکالرشپ ایوارڈکااعلان رواں سال اگست میں کیا جائے گا جبکہ اسکالرشپ ہر سال بہترین خاتون شیوننگ امیدوارکودی جائے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیراسکالرشپ انکی خدمات کااعتراف ہے۔