حجاب کیا تو ادارے سے نکال دیں گے

انڈونیشیا میں دو اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 23:22

حجاب کیا تو ادارے سے نکال دیں گے
جکارتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):حجاب کیا تو ادارے سے نکال دیں گے،انڈونیشیا میں دو اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق عموما کسی ملک میں حجاب کی پابندی کا ذکر ہو تو سب سے پہلے کسی یورپی ملک کا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن انڈونیشیا سے ملنے والی اطلاعات نے سننے والوں کو حیران کر دیا ہے جہاں دو اسلامی تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ اسلامک یونیورسٹی کی طالبات کو اس حکم پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں انہیں ادارے سے نکال دینے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ریاستی ادارہ ہیں اور ہمیں ذمہ داری دی گئی ہے کہ ہم اعتدال پسند اسلا م کی ترویج کریں۔حجاب کی پابندی لگانے والے ایک اور ادارے احمد دہلان یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبات میں سے انتہا پسندی کے عنصر کی بیخ کنی کے لیے حجاب پر پابندی لگائی گئی ہے امید ہے کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔