شہر قائد میں افغان ڈاکووں کا خطرناک گروہ سرگرم

50 ڈاکووں کا یہ گروہ ڈکیتی کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 23:04

شہر قائد میں افغان ڈاکووں کا خطرناک گروہ سرگرم
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):شہر قائد میں افغان ڈاکووں کا خطرناک گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 50 ڈاکووں کا یہ گروہ ڈکیتی کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں افغان ڈاکووں کا خطرناک گروہ سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ خطرناک گینگ 50 سے زائد افغان ڈاکوئوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ڈکیت گروہ کا سرغنہ افغانستان سے اس گینگ کنٹرول کرتا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اس سربراہ نے گزشتہ دنوں افغان گینگ کے کیس پر کام کرنے والے تفتیشی پولیس افسر کو افغانستان سے فون کرکے دھمکیاں دیں۔ ڈاکوئوں کو مقامی سہولت کاروں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ درندوں نے وارداتوں کے دوران خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ چند روز پہلے اس گینگ کا ایک رکن پولیس مقابلے میں ہلاک اور دو گرفتار ہوئے تھے۔