خواتین کی ترقی، تحفظ اور عزت و توقیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خورشید شاہ

جمعرات 8 مارچ 2018 23:14

خواتین کی ترقی، تحفظ اور عزت و توقیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خورشید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی ترقی، تحفظ اور عزت و توقیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی خاتون وزیر اعظم، پہلی خاتون اسپیکر، پہلی خاتون وزیر خارجہ اور اب محروم طبقات کی نمائندہ اقلیتی خاتون کا بطور رکن سینٹ انتخاب پیپلز پارٹی کے اعزازات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پیپلز پارٹی نے بے نظیر اِنکم اسپورٹ پروگرام، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، بیسک ایجوکیشن پروگرام، اور وومن پولیس اسٹیشن جیسے پروگرام متعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں اس لئے خواتین کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سیاست، ادب، انجینئرنگ، میڈیکل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔