چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں ،ْسلیم مانڈوی والا

جمعرات 8 مارچ 2018 23:14

چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں ،ْسلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے جن کے پاس ووٹ زیادہ ہوں گے وہی پارٹی چیئرمین سینٹ بنانے میں کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ابھی تک پارٹی چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد نہیں ہوا، ووٹ کیسے مانگ سکتا ہوں توقع ہے کہ نئے چیئرمین سینٹ کا وقار مزید بڑھائیں گے، عوام اور صوبوں کے مسائل ہوں گے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈی والا کو پیپلز پارٹی کا فیورٹ امیدوار قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے رضا ربانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز کو’’ تھینک یو ویری مچ ‘‘کہہ کر مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :