میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم آفریدی کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 8 مارچ 2018 23:14

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم ..
پشاور /شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم آفریدی کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کیمطابق پشاور پولیس کا کہناہے کہ مجاہد آفریدی عاصمہ رانی کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیاتھاجس کی گرفتار ی انٹرپول کی مدد سے شارجہ میں عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کا تعلق بااثر خاندان سے ہے ہم خود کو کوہاٹ میں محفوظ نہیں سمجھتے اس لیے ہمارا کیس پشاور منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عاصمہ کا مبینہ قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جس نے شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کا قتل کیااور فرار ہو گیا،اس کیس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :