وزیراعظم کے مشیر برائے سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے مستقل سیکرٹری کی ملاقات

حکومت نے معیشت کے شعبہ میں بڑی اصلاحات متعارف کرائی ہیں‘ مفتاح اسماعیل

جمعرات 8 مارچ 2018 23:10

وزیراعظم کے مشیر برائے سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے مستقل سیکرٹری میتھیو ری کرافٹ نے ملاقات کی۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے حاصل کردہ معاشی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کے شعبہ میں بڑی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار مالیاتی انتظام کی پالیسی جاری رکھے گی اور مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ مالیاتی اور نمو کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون سمیت ڈی ایف آئی ڈی کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے برطانوی حکومت کی پاکستان کے ترقیاتی پروگراموں میں معاونت کو سراہا۔ انہوں نے پاک برطانیہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :