Live Updates

ہر تحریک میں ہماری خواتین نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،عمران خان

جمعرات 8 مارچ 2018 23:10

ہر تحریک میں ہماری خواتین نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،عمران خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست و معیشت میں جب تک خواتین کو برابر کا کردار نہیں دیں گے ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری مائوں بہنوں کے لازوال کردار کی امین اور شاہد ہے۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان سے آج تک چلنے والی ہر تحریک میں ہماری خواتین نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ہمیں فخر ہے کہ آج پاکستان کی خواتین سیاسی طور پر بیدار اور متحرک ہوچکی ہیں۔

خواتین کی بہبود یقینی بنائیں گے اور قومی سطح پر ان کا کردار مزید توانا اور مستحکم کریں گے۔ ملکی معیشت میں خواتین کے کردار کو مستحکم کرنے کیلئے خصوصی پروگرامز اور سکیمیں متعارف کرائیں گے۔ خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد اور استحصال کا خاتمہ ترجیحاً ہمارے ایجینڈے کا حصہ ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی خدمات کا تہہ دل سے اعتراف کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :