مارچ کو ایم کیو ایم کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گرائونڈ عزیز آباد میں جلسہ کیا جائے گا، سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار

سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ہارس ٹریڈنگ کی کھلی چھوٹ دی گئی، ایم کیو ایم کو سیاسی آ زادی نہیں دی گئی جناح گرائونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں ملی تو اس سے ایم کیو ایم لندن کو فائدہ ہوگا، پی آئی بی میں میڈیا سے بات چیت

جمعرات 8 مارچ 2018 23:07

مارچ کو ایم کیو ایم کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گرائونڈ عزیز آباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 18مارچ کو ایم کیو ایم کی34ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گرائونڈ عزیز آباد میں جلسہ کیا جائے گا، سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ہارس ٹریڈنگ کی کھلی چھوٹ دی گئی، ایم کیو ایم کو سیاسی آ زادی نہیں دی گئی، جناح گرائونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں ملی تو اس سے ایم کیو ایم لندن کو فائدہ ہوگا، جمعرات کو پی آئی بی میں اپنی قیام گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ 13مارچ کو الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دیا وہ مجھے اور میرے ساتھیوں کے لئے قابل قبول ہوگا، بہادر آباد کے ساتھیوں سے بھی امید ہے کہ وہ بھی ہماری طرح فیصلہ کا احترام اور اسے قبول کریں گے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مہاجر قوم بھی اذیت سے نکل جائے گی، میں نے مستقبل کا پلان بنالیا ہے ، بہادرآباد کے ساتھیوں کو کہتا ہوں کہ ہم میں مشترکہ قدریں ہیںبہادرآباد کے ساتھی بھی جناح گراونڈ آنے کی دعوت دیتا ہوںہمیں 84 والی ایم کیو ایم بنانا ہے،22 اگست سے پہلے والی ایم کیو ایم کا خاصہ ہے 23 اگست والی ایم کیوایم عدم تشدد عدم تصادم پر یقین رکھتی ہیکرمنل عناصر کی ایم کیو ایم میں کوئی جگہ نہیںسندھ میں آج بے حد اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں سیاسی اسپیس ملنا چاہیے ہم نے لندن سے خود کو الگ کرکے ثابت کیا ہے آج مہاجر دیوار سے لگے ہیںسندھ میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ہماری سیاسی آزادی ملنا چاہیے میں،جناح گراونڈ قائد اعظم کے نام منسوب ہے، مکا چوک کو لیاقت علی خان چوک بنادیا جسے شہریوں نے قبول کیا2018 کے الیکشن کی تیاری کررہے ہیںراستے میں کئی خار بچھاے گئے ہیںسینیٹ کے الیکشن سے قبل ہماری اکثریت کو تبدیل کیا گیانئی حلقہ بندی کو مسترد کرتے ہیں اسکے خلاف قانونی راستہ پر جائیں گے امید ہے جناح گراونڈ جانے سے روکا نہیں جاے گاامن کی ذمہ داری ہم بھی اٹھائیں گے لندن سے جڑے لوگ یوم تاسیس کی تقریب کو خراب نہیں کرینگے،آج مہاجر دیوار سے لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب ہماری سیاسی آزادی کو ختم نہیں ہونا چاہیئے۔ اسی عزم کے ساتھ ہم 18 مارچ کو جناح گراونڈ کی طرف جائیں گے۔میں اپنے بہادرآباد کے ساتھیوں کو بھی کہتا ہوں۔ہمیں 78 کی اے پی ایم ایس اواور 84 کی ایم کیو ایم بنانا ہے۔2018 کے انتخابات کی تیاری بھی ہمیں کرنی ہے۔ہمارے راستے میں بہت خار آئے ہمیں امید ہے کہ اب ہمیں جناح گراونڈ جانے سے کوئی نہیں روکے گا۔

اگر ہمیں 2 دن پہلے اجازت مل گئی تو ہم ایک ثقافتی میلہ رکھیں گے جس میں ایم کیو ایم اور پاکستانی سبز ہلالی چوڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔اور ایک پتنگ میلہ بھی رکھا جائے گا۔ہر پاکستانی کو باعزت مقام دلانا ہمارا مقصد ہے، پاکستان کی سیاست میں کسی بیرونی ملک کا اثر قبول نہیں کریں گے، کسی کرمنل عناصر کو پارٹی میں جگہ نہیں دیں گے ،عالمی یوم خواتین پر پاکستان کی تمام مائوں بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد ،فخر ہے کہ ہماری خواتین دنیا کے کسی شعبے میں کسی سے کم نہیں ، یوم تا سیس پرہم ہر سال اس دن عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو یکساں حقوق دلوائیں گے، اس سال بھی یہ دن شایان شان طریقے میں منائیں گے،ہم نے خود کو لندن سے علیحدہ کرکے دکھایا اور ثابت کیا ، اس کے باوجود آج مہاجروں کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے،لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب ، دفاتر کی واپسی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، بہادر آباد کے ساتھیوں سے بھی یکجہتی کا کہتا ہوں ،ہمیں پہلے کی طرح پارٹی کو مضبوط کرنا ہے ، ابھی میں ہی سربراہ ہوں، جس ازیت سے عوام گزر رہے ہیں اس کی زمہداری قبول کرتا ہوں، مردم شماری کے بعد ڈی لیمیٹیشن میں بھی ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رہا ہے،قانونی راستے اپنانے کے علاوہ عوام کو بھی ایسی سازشوں سے آگاہ کرنا ہے،امید ہے کہ جناح گرائونڈ جانے سے روکا نہیں جائیگا، عوام ہم پر بھروسہ کریں انہیں ناامید نہیں کریں گے،ضمانت دیتا ہوں کہ13 مارچ کے بعد ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی کی تفریق ختم ہوجائیگی ، دوریاں ضرور ہوئی ہیں مگر نفرت کو جگہ نہیں دینی چاہئے،دو دھڑوں کے باعث عوام ذھنی انتشار کا شکار ہیں، سینیٹ کے لئے ہارس ٹریڈنگ کی تیاری دو ماہ پہلے شروع ہو گئی تھی ،اس کا فائدہ لندن کی ایم کیو ایم کو پہنچ رہا ہے،میں ہماری نمائندگی سے جس طرح محروم کیا گیا ہے اس کا فائدہ لندن ایم کیو ایم کو پہنچ رہا ہے، جناح گرائونڈ جانے سے روکا گیا تو فائدہ لندن ایم کیو ایم کو ہوگا،پاکستان کی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے صلاحیتوں میں کم نہیں18 مارچ کو ایم کیو ایم کا 34 واں یوم تاسیس ہییوم تاسیس پر ہم تحدید عہد کرتے ہیں کہ عوام بااختیار ہوںیوم تاسیس شایان شان طریقہ سے منائینگییوم تاسیس جناح گراونڈ میں منائیں گے عوام کو بااختیار بنانا.