سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین منتخب ہونے کے امکانات واضح ہوگئے، بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی جانب سے بھی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 مارچ 2018 21:57

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین منتخب ہونے کے امکانات واضح ہوگئے، ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2018ء) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین منتخب ہونے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات ہونے کے بعد چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ خاص کر جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا نیا چئیرمین پیپلز پارٹی کا امیدور سلیم منڈی والا ہوں گے۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف کے 13 سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہو چکی ہے۔ نئے چئیرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا۔