کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں بڑی پیش رفت

عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 21:56

کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں بڑی پیش رفت
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ عاصمہ کا قاتل مجاہد آفریدی عمرے کے بہانے ملک سے فرار ہو کر سعودی عرب چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اسکی گرفتاری کے لیے پاکستانی اداروں نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی گرفتار ہو چکا ہے۔مجاہد آفریدی کو انٹرپول کی مدد سے شارجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مجاہد آفریدی کو جلد ہی پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جہاں اسکے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ ملزم مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو اسکے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔