لالہ موسیٰ، شہباز شریف پارک کی خوبصورتی ونکاسی آب کیلئے فنڈز جاری

جمعرات 8 مارچ 2018 23:04

لالہ موسیٰ، شہباز شریف پارک کی خوبصورتی ونکاسی آب کیلئے فنڈز جاری
لالہ موسیٰ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) حکومت پنجاب نے شہباز شریف پارک کی خوبصورتی، لائٹس اور نکاسی آب کے نظام کیلئے 2کروڑ 35لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے پارک کی بہتری کیلئے جاری اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خرم محمود ترہنگی، سی او ضلع کونسل محمود اقبال گوندل اورکیئر ٹیکر اسلم چیمہ بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہباز شریف پارک کا تخمینہ لاگت20کروڑ روپے کے قریب تھا، حکومت پنجاب کیطرف سے جاری ہونیوالے فنڈز اسی رقم کا حصہ ہیں جس سے پارک سے نکاسی آب کیلئے ڈرینج سسٹم کیساتھ روشنی کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے نئی لائٹس نصب کی جائیں گی اور سٹاف کیلئے دفتر بھی بنایا جائے گا، انہوںنے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر بلاتاخیر کام کے آغاز کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوںنے کہا کہ بچوں کیلئے جوائے لینڈ کیلئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کر دی گئی ہے اور کنٹریکٹر کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جھولوں کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کریں، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہا کہ پارک کو خوبصورت بنانا ضلع کونسل کی ترجیح ہے ،اس مقصد کیلئے مزید پودے لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،رواں سیزن میں پارک میں سینکٹروں نئے پودے اور خوبصورت پھول لگائے جائیں گے، انہوںنے کہا کہ شہباز شریف پارک گجرات کے لوگوں کیلئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہے جس کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :