تاجر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بازو ہیں، خرم دستگیر خان

جمعرات 8 مارچ 2018 23:03

تاجر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بازو ہیں، خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا دورہ کلاتھ مارکیٹ بورڈ ، تاجر راہنمائوں سے ملاقاتیں ، گوجرانوالہ میں شہباز شریف کی11مارچ کو ہونے والے جلسے کی باضابطہ دعوت دی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے نائب صدر خواجہ تنویر اشرف ،صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ حاجی نذیر جموں والے اور دیگر کے ہمراہ کلاتھ مارکیٹ بورڈکا دورہ کیا اور تاجر راہنمائوں کو 11مارچ کو ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بے مثال ترقی میں خادم پنجاب شہباز شریف کا اہم اور کلیدی کردار ہے ، 11مارچ کو اہل گوجرانوالہ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جوق در جوق جناح سٹیڈیم میں پہنچیں اور ثابت کر دیں کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا،ہے اور ہمیشہ رہے گا ، نائب صدر ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ تنویر اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے بازو ہیں اور شہباز شریف کے جلسے کا کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اس موقع پر میئرشیخ ثروت اکرام ، صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ حاجی نذیر جموں والے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔