سانگھڑ میں پہلا بہار فیسٹیول9 مارچ کو شروع ہوگا

جمعرات 8 مارچ 2018 22:58

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) سانگھڑ میں پہلا بہار فیسٹیول9 مارچ کو شروع ہوگا، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پھولوں کی نمائش میں مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق۔سانگھڑ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع انتظامیہ سانگھڑ کی جانب سے 9مارچ سے لیکر 16مارچ تک چلڈرن پارک سانگھڑ میں لگائے جانیوالیبہار فیسٹول کا جائزہ لینے کے لئے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت اوجن اپنی انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ چلڈرن پارک کا دورہ کیا اس موقع پر ھینڈز سانگھڑ کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر منصور جبار میمن۔

امیر بخش بردی۔ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کی ھدایت پر انتظامیہ کمیٹی کے انتطام کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران ایڈی سی ون شوکت اوجن نے کہا کہ سانگھڑ میں پہلی بار بہار فیسٹیول کا انعقاد کیا جارھا ہے جس میں مختلف قسم کے پھول نمائش کے طور پر رکھے جائیں گیاس فیسٹیول سے ماحول مزید بہتر ہوگا اور آلودگی کا خاتمہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ ضلع سانگھڑ کی عوام کو تفریح کے لئے ایک بہتر موقع بھی ملے گا۔