بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات

جمعرات 8 مارچ 2018 22:51

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے لئے آئے معزز مہمان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوںکا اعتراف کیا۔