Live Updates

اج کی تاریخ تک ہمارے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی یا ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ‘نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں

لیکن ان ریفرنسز میں بھی انھیں کچھ نہیں ملے گا‘ محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جنگ کے بعد اب اللہ کے فضل و کرم سے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا جو پہلے 17وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا ‘ ہمارے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ‘ ہمارا مقابلہ سیاست میں اس شخص کے ساتھ ہے جو دھرنے کی سیاست ‘پگڑی اچھالنے کی سیاست اورگالی کی سیاست کرتے ہیں‘ہمارے قائد محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ‘ موٹر وے کا جال بچھایا ‘ دہشت گردی پر قابو پایا ‘طلب سے زیادہ بجلی پیدا کی اور عام عوام کے لئے پہلی میٹرو بس کی سہولت مہیا کی ‘ مریم نواز اپنے والد کی حق و سچ کی جنگ میں ساتھ کھڑی ہے اور پورے ملک کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں، 11مارچ کو راولپنڈی کے عوام مریم نواز کا تاریخی اور مثالی استقبال کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا راولپنڈی میں مسلم لیگ ( ن) سوشل میڈیاکنونشن سے خطاب

جمعرات 8 مارچ 2018 22:51

اج کی تاریخ تک ہمارے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی یا ایک پیسے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی تاریخ تک ہمارے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ایک پائی یا ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ‘نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں لیکن ان ریفرنسز میں بھی انھیں کچھ نہیں ملے گا‘ محمد نواز شریف کی حق و سچ کی جنگ کے بعد اب اللہ کے فضل و کرم سے منتخب وزیراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا جو پہلے 17وزرائے اعظم کے ساتھ ہوا ‘ ہمارے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ‘ ہمارا مقابلہ سیاست میں اس شخص کے ساتھ ہے جو دھرنے کی سیاست ‘پگڑی اچھالنے کی سیاست اورگالی کی سیاست کرتے ہیں‘ہمارے قائد محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ‘ موٹر وے کا جال بچھایا ‘ دہشت گردی پر قابو پایا ‘طلب سے زیادہ بجلی پیدا کی اور عام عوام کے لئے پہلی میٹرو بس کی سہولت مہیا کی ‘ مریم نواز اپنے والد کی حق و سچ کی جنگ میں ساتھ کھڑی ہے اور پورے ملک کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں، 11مارچ کو راولپنڈی کے عوام مریم نواز کا تاریخ اور مثالی استقبال کرکے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کی شام راولپنڈی میں مسلم لیگ ( ن) سوشل میڈیاکنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ‘ایم این ایز طاہرہ اورنگزیب ‘ملک ابرار احمد ‘سیماجیلانی ‘میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد ‘ایم پی ایز راجہ حنیف ایڈووکیٹ ‘ملک افتخار احمد ‘سابق ایم این ایز محمد حنیف عباسی ‘ملک شکیل اعوان ‘راولپنڈی کنٹونمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد‘ڈاکٹر جمال ناصر کے علاوہ مقامی قیادت ‘یوتھ ونگ ‘ایم ایس ایف ‘راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کے علاوہ نوجونوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کا کنونشن 11مارچ کے سوشل میڈیا کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم این اے ملک ابرار احمداور انکی ٹیم کی ایک کاوش ہے ‘11مارچ کو راولپنڈی میں مریم نواز کا ایسا اسقبال ہوگا کہ پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے یہ پورا پاکستان دیکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی جمہوریت کا ٹھیکہ اٹھانے والے عمران خان نے سینٹ الیکشن میں اپنے امیدوار کو ہی ووٹ نہیں دیا اور وہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف نے ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا‘ہم بتاتے ہیں کہ صرف راولپنڈی شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی ‘گائنی ہسپتال تیار اور یورالوجی ہسپتال تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ‘محمد شہباز شریف نے بہادر آباد ‘جڑانوالہ ‘لاہور ‘فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ہرضلع میں جدید ترین ہسپتال بنائے ہیں لیکن عمران خان ہمیں کے پی کے کے اندر ایک ہسپتال ‘ہسپتال کے اندر ایک نیا کمرہ جو ان کے دور میں بنا ہو وہ دکھا دیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ‘ موٹر وے کا جال بچھایا ‘ دہشت گردی پر قابو پایا ‘طلب سے زیادہ بجلی پیدا کی اور عام عوام کے لئے پہلی ٹرانسپورٹ سروس میٹرو کا تحفہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہے جہاں پر بجلی چوری یا بجلی کے بل ادا نہیں ہوتے ‘باقی پورے ملک میں زیرو لوڈشیڈنک ہے ۔

2013میں جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک میں 18'18گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی ملک اندھیرے میں ڈوباہوا تھا ۔پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں تھی جس نے ملک کو اتنی کم مدت میں اندھیروں سے نکالا ہو ۔انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ پنجاب کا وزیراعلی ‘تین مرتبہ ملک کا منتخب وزیراعظم رہنے والے محمد نواز شریف کے خلاف آج کی تاریخ تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ‘ایک اقامہ کی بنیاد پر ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوا دیا گیا ‘سپریم کورٹ کے ٹرائل ‘جے آئی ٹی کا قیام ‘نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں لیکن ثابت کچھ نہیں ہوگا ‘یہ سب کچھ صرف اور صرف عوام کے ووٹ کی توہین ہے ‘ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے ‘محمد نواز شریف نے یہ بیڑہ اٹھا لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کی حق و سچ کی جنگ میں ساتھ کھڑی ہے اور پورے ملک کے عوام بھی نواز شریف کے ساتھ اسی طرح کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ایک منتخب وزیراعظم کو اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیجا گیا ‘ جس عوام نے محمد نواز شریف کو اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کیا ہے وہ کسی صورت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ 11مارچ کو راولپنڈی کے عوام تاریخی اور مثالی استقبال کرینگے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات