خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے پر مختلف شعبوں میں الگ پہچان بنا رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 8 مارچ 2018 22:47

خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے پر مختلف شعبوں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک باالخصوص صوبہ کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے خواتین کے لئے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے پر مختلف شعبوں میں الگ پہچان بنا رہی ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف بھی قانون سازی کی ہے اورمزید خواتین کی اختیار کاری اور ان تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :