پیپلز پارٹی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق کیلئے کام کیا ، عورتوں پر ہونے والے مظالم کی خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے، فریال تالپور

جمعرات 8 مارچ 2018 22:47

پیپلز پارٹی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ اسمبلی سے کراچی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپورکر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

ریلی میںسینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو ، شازیہ مری ، ناز بلوچ، ممتازجکھرانی، محمد علی ملکانی، ہیر سوہو، اویس شاہ ، سردار شاہ ، محمد علی بھٹو ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی رہنما سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خواہش پر ریلی نکالی گئی ہے ، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق کے لئے کام کیا ہے ،بے نظیر شہید نے عورتوں پر ہونے والے مظالم کی خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اور ہم ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے لڑتے رہیں گے ۔اس موقع پر ایس آر پی کے برطرف اہلکاروں نے فریال تالپور کی گاڑی کو گھیر لیا اور کچھ اہلکار گاڑی کے سامنے لیٹ گئے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں نے برطرف اہلکاروں کو گاڑی کے سامنے سے ہٹا دیا تھا۔