خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے مختلف شعبوں میں الگ الگ پہچان بنا رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 8 مارچ 2018 22:47

خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں، وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے مختلف شعبوں میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر صوبے اور ملک کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے خواتین کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین سماج کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی ذہانت کے بل بوتے مختلف شعبوں میں الگ الگ پہچان بنا رہی ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف جیسے قوانین کی بھی قانون سازی کی ہے اورمزید خواتین کی اختیارکاری اور ان تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :