سوشل میڈیا ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا نواز شریف کے بیانیہ کی تائید و حمایت کا بھر پور اظہار ہورہا ہے، چوہدری شیر علی

جمعرات 8 مارچ 2018 22:41

سوشل میڈیا ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا  نواز شریف کے بیانیہ کی تائید ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ دختر پاکستان مریم نواز کا دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں فقید المثال سوشل میڈیا ورکرز کنونشن نے ثابت کردیا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے بیانیہ ایسا طاقتور ہے جس کی تائید و حمایت کا بھر پور اظہار ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ آواز صوبہ پنجاب میں ہی نہیں پورے پاکستان میں گونجے رہا ہے چوہدری شیر علی نے کہا کہ محترمہ مریم نواز مسلم لیگ (ن ) کے تا حیات محمد نواز شریف کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لے کر نکلی ہیں جس کا مقصد عدل کی بحالی ‘ ووٹ کے تقدس اور عوام کی حاکمیت کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔

انہوںنے فیصل آباد کے شہریوں، تاجروں،لیگی اور یوتھ کار کنوں کو شاباش دی جنہوں نے فیصل آباد کے تاریخی گرائونڈ میں پہلے کے تمام کا ریکارڈ توڑ دئے ہیں چوہدری شیر علی نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستانی عوام کے دلوں کی آواز ہے انشاء اللہ قوم 2018 ء کے عام انتخابات میں اسی بیانیہ کے حق میں ووٹ دیں گے مسلم لیگ ن پھر اقتدار میں آئے گی عوام کے مسائل حل ہونگے اور پاکستان آگے بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہے اور اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو آج پاکستان ایشیاء کاٹائیگر بن چکاہوتا۔