Live Updates

عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب

،نوازشریف سمیت سترہ ملک کے آئینی سربراہوں کو نکالا گیا،نیب پہلے 4 ریفرنس کی مدت مکمل ہونے تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا،وزیر مملکت اطلاعات و نشریا ت کی سوشل میڈیا کنوینشن سے خطاب

جمعرات 8 مارچ 2018 22:41

عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2018ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں نوازشریف اور مریم نواز نے ووٹ کے تقدس کا بیٹرا اٹھا لیا ہے،نوازشریف سمیت سترہ ملک کے آئینی سربراہوں کو نکالا گیا محمد نواز شریف ایک نظریئے،اقدار،جمہوریت اور پاکستانیت کا نام ہے ،ہمارے قائد محمد نواز شریف کو وزرارت عظمی ،پارٹی صدارت سے نااہل تو کر دیا ہے لیکن کروڑوں عوام کے دلوں سے کبھی بھی نہیں نکال سکتے ،نیب پہلے 4 ریفرنس کی مدت مکمل ہونے تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا اب نئے 3 ضمنی ریفرنسز دائر ان میں بھی کچھ نہیں ملے گا ہمارے قائد نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اس لئے 20کروڑ عوام کی حمایت محمد نواز شریف کی حمایت اور موقف کی تائید کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام حلقہ این اے 54کے سوشل میڈیا کنوونشن سے خطاب کررتے ہوئے کیاکنونشن سے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،ایم این اے ملک ابرار احمد،ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ،ایم این اے سیماجیلانی ،میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد،اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،ملک افتخار احمد،سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ،ملک شکیل اعوان،راولپنڈی کنٹونمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد،ڈاکٹر جمال ناصر،مسلم لیگ یو تھ ونگ کے بلال احمد لالی ،راجہ محسن کے علاوہ مقامی قیادت ،یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف ‘راولپنڈی اور چکلہ کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کے علاوہ نوجونوں کی بڑی تعداد موجود تھی مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کالی عینک لگا کر جمہوریت کے چیمپین بنے ہوئے ہیں راولپنڈی کا سوشل میڈیا کنونشن پورے ملک کے لیے مثال بن جائیگاانہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے ووٹ کے تقدس کا بیٹرا اٹھا لیا ہے،نوازشریف سمیت سترہ ملک کے آئینی سربراہوں کو نکالا گیا نواز شریف نے کارکردگی کی سیاست کی ہے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان خان کالی عینک لگا کر جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں لیکن سینیٹ میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے نیب کے ریفرنس پر ریفرنس آرہے ہیں مگر نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی نواز شریف ووٹ کے تقدس کے لئے نکل آئے ہیں سترہ وزیر اعظم نکالے گئے مگر کبھی ایسا نہیں ہو وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج کے کنونشن میں راولپنڈی کینٹ کے لوگوں کا جوش جذبہ اور پارٹی قیادت سے والہانہ جذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ وزارت عظمی ‘پارٹی صدارت سے نکالنے والے عوام کے دلوں سے کبھی بھی محمد نواز شریف کو نہیں نکال سکتے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے جو 4ریفرنسز دائر کیے تھے ان کی 6ماہ کی مدت آج مکمل ہوچکی ہے ‘لیکن آج تک ان ریفرنسز سے کچھ بھی نہیں نکلا اس کے بعد نیب نے تین مزید ریفرنسز دائر کر دیئے ہیں ان کا مقصد نواز شریف پر جرم ثابت کرنا ہے لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ‘نیب ہمارے خلاف گواہان لیکن کر آتا ہے اور وہ بیان دیتے ہوئے محمد نواز شریف کے موقف کی تائید ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ سے شروع ہونے والے کیس میں اقامے کی بنیاد پر ایک منتخب وزیراعظم کو نااہل کرنے پر جی ٹی روڈ کے سفر ‘ ہر شہر اور گلی کوچے میں دیکھ رہے ہیں کہ محمد نواز شریف ایک نظریے ‘اقدار ‘جمہوریت ‘پاکستانیت کا نام بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی ہمت ‘جرات سے مریم نواز نے اپنا مقام بنایا ہے اور آگے بڑھ رہیں ہیں سیاسی مخالفین اس پر پریشان ہورہے ہیں کہ ان کا سیاست کے میدان میں کیسے مقابلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا کہ11مارچ کو راولپنڈی کینٹ کا حلقہ پی پی 10کا جلوس مرکزی سیکرٹریٹ نصیر آباد سے ایم پی اے ملک ابرار احمد کی زیر قیادت جبکہ پی پی 9سے سابق ایم پی اے چوہدری ایاز‘ممبران کینٹ کی قیادت میں جلوس صدر کے مقام پر اکٹھا ہوگا جہاں سے آگے ایک بڑے جلوس کی شکل میں لیاقت باغ فوارہ چوک پہنچے گے انہوں نے کہا کہ ہم نے 5سال دن رات عوام کی خدمت کی ہے ‘اس کے بدلے ہماری ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ ہماری قیادت کی عزت اور تاریخی استقبال میں ہمارا بازو بنیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے عوام نے ہمیشہ ہر تحریک ہر احتجاج میں اول دستے کا کردار ادا کیا اور 11مارچ کو تاریخی استقبال کی روایت برقرار رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو صرف اور صرف اس ملک کو ایٹمی قوت بنانے ‘ ملک کی حفاظت کرنے ‘سی پیک کا تحفظ دینے کی سزا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ہیں اور آئندہ بھی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ایم این اے سیما جیلانی نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے عوام نی11مارچ کو مریم نواز کا تاریخی استقبال کرینگے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ نوازشریف کے حق و سچ کی جنگ کو مزید تقویت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ دختر پاکستان مریم نواز پہلی مرتبہ راولپنڈی آرہی ہیں ان کے استقبال میں کوئی پیچھے نہیں رہے گا میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ نے ہمشیہ مسلم لیگ کا ساتھ دیا‘بلدیاتی الیکشن ہوں یا وکلاء بحالی تحریک ‘نواشریف کا جلاوطنی کے بعد واپسی کا استقبال ہو یا عدم تحریک کے لئے جی ٹی روڈ کا سفر راولپنڈی کے عوام ہمیشہ سب سے آگے رہیں ہیں ‘ہمارے قائد کی بیٹی پہلی مرتبہ راولپنڈی آرہی ہیں ان کا استقبال ہماری ذمہ داری ہے ‘ہم بیٹیوں اور بہنوں کا عزت دینے ہیں اور یہ 11مارچ کو ثابت کرنا ہے ۔

سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 11مارچ کو راولپنڈی کے عوام نے نئی تاریخ رقم کرنی ہے ۔ایم پی اے ملک افتخار احمد نے کہا کہ صرف چند گھنٹوں کے نوٹس پر اتنے افراد کی کنوونشن میں آمد نے ہمارے حوصلے کو مزید بڑھا دیا ہے ‘11مارچ کا استقبال پوری دنیا دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے عدل کے لئے جو تحریک شروع کی ہے اس پر راولپنڈی کے عوام بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان نے کہا کہ مریم نواز ہمارے قائد بیٹی اور دختر پاکستان ہیں ان کا ایسا استقبال کرینگے کہ سارے استقبال چھوٹے پڑ جائیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات